لیبیا ، دارالحکومت طرابلس میں دو خودکش دھماکوں کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک ، متعدد زخمی

جمعہ 4 مئی 2018 19:50

طرابلس (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 4 مئی 2018ء) لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں دو خودکش دھماکوں کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق طرابلس میں الیکٹورل کمیشن کے صدر دفاتر پر دو خودکش بم دھماکوں کئے گئے حکام نے بتایا کہ متعدد مسلح حملہ آوروں نے الیکٹورل کمیشن کے صدر دفاتر پر دھاوا بولا تھا اور ان میں 2 خود کش بمبار تھے،ان کے دھماکوں کے بعد عمارت کو آگ لگ گئی۔

اس حملے کے بعد مسلح جنگجوؤں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔الیکٹورل کمیشن کے ترجمان نے بتایا کہ حملے میں مرنے والوں میں ادارے کے 3 ملازمین اور اور مقامی سکیورٹی فورسز کی4 اہلکار شامل ہیں۔واضح رہے کہ لیبیا کا الیکٹورل کمیشن نئے عام انتخابات سے قبل ووٹروں کا اندراج کررہا ہے۔

متعلقہ عنوان :