ایف آئی اے نے ترکی سے ڈی پورٹ ہونے والی10مسافروں کو گرفتار کر لیا

جمعہ مئی 00:05

سیالکوٹ۔3 مئی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات مئی ء)ایف آئی اے نے ترکی سے ڈی پورٹ ہونے والی10مسافروں کو سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیر پورٹ سے گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق غیر قانونی طور پر یورپ جانے کے لئے ترکی کا بارڈر عبور کرنے کی غرض سے ترکی میں مقیم مزید 10پاکستانیوں کو ترکی حکومت نے حراست میں لے کر براستہ متحدہ عرب امارات نجی ائیر لائن کے ذریعے سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیر پورٹ منتقل کر دیا ہے ۔ ایف آئی اے نے ان مسافروں کوگرفتار کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

Your Thoughts and Comments