ایف بی آر کی ٹیم کا حیدرآباد میں اسحاق راہو کے گھر پر چھاپہ ، 90 کروڑ روپے کی رقم کی ٹرانزیکشن کے بارے میں پوچھ گچھ

جمعہ 4 مئی 2018 00:07

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 3 مئی 2018ء)ایف بی آر کی ایک ٹیم نے ڈیفنس حیدرآباد میں رہنے والے اسحاق راہو کے گھر پر چھاپہ مار کر اس کے اکائونٹ سے 90 کروڑ روپے کی رقم کی ٹرانزیکشن کے بارے میں پوچھ گچھ کی ہے۔

(جاری ہے)

قاسم آباد سے تعلق رکھنے ولا ٹھیکیدار اسحاق راہو جو ڈیفنس حیدرآباد میں رہائش پذیر ہے ایف بی آر کی ایک تحقیقاتی ٹیم نے اس سے پوچھ گچھ کی ہے کہ آیا اس کے اکائونٹ سے 90 کروڑ روپے کی رقم کا لین دین کیسے ہوا ہے، ایف بی آر کو شبہ ہے کہ اس ٹھیکیدار کے اکائونٹس کو منی لانڈرنگ کے لئے استعمال کیا گیا ہے، تاہم اسحاق راہو کا موقف ہے کہ وہ ایک چھوٹا ٹھیکیدار ہے اس کے پاس اکائونٹ میں کبھی اتنی بڑی رقم نہیں رہی اگر اس کے اکائونٹ سے 90 کروڑ روپے کی ٹرانزیکشن ہوئی ہے تو اسے اس کا علم نہیں ہے کہ یہ کس نے کی ہے، ایف بی آر کی ٹیم مزید تحقیقات کر رہی ہے۔