عارفوالا، نوجوان نے چوتھی جماعت کے طالب علم کو زیادتی کے بعد قتل کردیا

جمعہ 4 مئی 2018 17:35

عارفوالا۔4 مئی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 4 مئی 2018ء) اوباش نوجوان نے چوتھی کلاس کے طالب علم کو ہوس کا نشانہ بناکر تیزدھارآلے سے موت کے گھاٹ اتاردیا، تفصیل کے مطابق نواحی گائوں59/EB میں گورنمنٹ ہائی سکول میں چوتھی کلاس کا طالب علم وقاص احمد کو سکول سے گھر واپس آتے ہوئے اوباش نو جوان ابوبکر ورغلاکر قریبی کھیتوں میں لے گیااور بدفعلی کا نشانہ بنانے کے بعد تیزدھارآلے سے اسے قتل اور نعش کھیت میں پھینک کر فرار ہوگیا ،پولیس نے نعش قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال عارفوالا پہنچادی، پولیس مصروف تفتیش ہے، وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او اسماعیل الرحمان کھاڑک موقع پر پہنچ گئے، پولیس نے ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کردئیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :