پاکستان پیپلز پارٹی نے اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی دو تحریکیں جمع کرادی

جمعہ 4 مئی 2018 21:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 4 مئی 2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی نے اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی دو تحریکیں جمع کرادی ہے ۔پی پی پی کے رکن اسمبلی فخر اعظم وزیر اور ضیاء اللہ افریدی نے الگ الگ تحریک عدم اعتماد اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروائی ۔ تحریک کے متن میں کہا گیا ہے کہ حکومت اپنی اکثریت کھو چکی ہے۔

(جاری ہے)

فخراعظم وزیرنے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اسمبلی کے ساتھ حکومت کھیل رہی ہے۔ تین مئی کو بلایاگیا سیشن عین وقت پر موخر کیا گیا۔ حکومت اپنی اکثریت کھو چکی ہیں ۔ اگر حکومت کے پاس پاس اکثریت ہے تو ظاہر کریں۔ ضیاء اللہ آفریدی کا کہنا تھا کہ قوم کو بتانا ہے کہ پی ٹی آئی اسمبلی کی اکثریتی کھو چکی ہے۔ وزیر اعلی اور سپیکر کو اخلاقی طور پر خود مستعفی ہو جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ جو دوسروں کو اخلاقیات کا درس دیتے تھے آج وہ خود اس سبق پر عمل نہیں کر رہے۔