نیب خیبرپختونخوا نے اختیارات کے ناجائز استعمال اور کرپشن پر ای او بی آئی افسران سمیت مختلف محکموں کے ملازمین کے خلاف تحقیقات کی منظوری دیدی

جمعہ مئی 21:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ مئی ء) نیب خیبرپختونخوا نے اختیارات کے ناجائز استعمال اور کرپشن پر ای او بی آئی افسران سمیت مختلف محکموں کے ملازمین کے خلاف تحقیقات کی منظوری دے دی۔

(جاری ہے)

نیب ریجنل بورڈ کے اجلاس میں ای او بی آئی افسران پر جعلی ملازمین کو پنشن دینے کے الزام اور مستحق ملازمین کو پنشن نہ دے کر ان کی حق تلفی کرنے پر تحقیقات کی منظوری دی گئی ۔ فاٹا سیکرٹریٹ کے ملازمین کے خلاف بھی بدعنوانی پر انوسٹی گیشن کی منظوری دی گئی۔

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments