کھانسی کا شربت نشہ بن گیا،یومیہ فروخت30 لاکھ سے تجاوز

نائیجیرین حکام نے کوڈین والے شربت کی تیاری اور درآمد پر مکمل پابندی عائد کردی ،برطانوی ٹی وی

جمعہ 4 مئی 2018 12:54

ابوجہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 4 مئی 2018ء)نائیجریا میں کھانسی کا شربت ہی نشہ بن گیا، کوڈین ملے سیرپ کی یومیہ فروخت30 لاکھ ہوگئی ہے جس کے بعد نائیجیرین حکام نے کوڈین والے شربت کی تیاری اور درآمد پر مکمل پابندی عائد کردی ہے۔

(جاری ہے)

برطانوی ٹیلی ویڑن نے اپنی ایک تازہ ترین تحقیقات میں اس امر کا انکشاف کیاکہ نائیجیریا میں کھانسی کا شربت نشے کے طور پر استعمال کیا جارہا ہے ۔کوڈین ملے سیرپ کی یومیہ فروخت30 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے ۔ حکام نے اس سلسلے میں کارروائی کرتے ہوئے چھاپے کے دوران 4 دوا ساز کمپنیوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہے ۔نائیجیرین حکام نے کوڈین والے شربت کی تیاری اور درآمد پر مکمل پابندی عائد کردی ہے۔