شراب نوش مجھے ووٹ دیں،ان کے حقوق کی جنگ لڑوں گا، عراقی رکن پارلیمنٹ

عراق کے قیام کو 8000 سال گذرچکے مگرکسی نے شراب نوشوں کاساتھ نہیں دیا،الشیخ علی کی پریس کانفرنس

جمعہ مئی 12:58

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ مئی ء)عراق رکن پارلیمنٹ نے شراب پینے والوں کے حقوق کا دفاع کرتے ہوئے کہاہے کہ انہوں نے اپنی انتخابی مہم میں شراب پینے والے مجھے ووٹ دیں میں ان کے اور وہ میرے حقوق کا دفاع کررہے ہیں، کا نعرہ اختیار کیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق الشیخ علی نے پارلیمنٹ کے باہر ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ میرے شراب نوش دوستو بتاؤ عراق کے قیام کو 8000 سال گذرچکے مگر آج تک کس نے تمہارا ساتھ دیا ہے۔

کسی ایک شخص کا نام بتا دو جس نے ہمارے حقوق کا دفاع کیا ہو اور ہماری شخصی آزادی کا مطالبہ کیا ہو۔ بالیقین ایسا کوئی شخص نہیں ملے گا، تو آؤ پھر میں آپ کے شراب نوشی کے حق کا دفاع کرتا ہوں، پارلیمانی انتخابات میں مجھے ووٹ دے کراپنا یہ حق پکا کرائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جو حکومتیں شراب پر پابندی لگاتی ہیں شہریوں سے ان کی شخصی آزادی چھین رہی ہیں مگر ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے۔

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments