فحش فلموں کی اداکارہ کو رقم ٹرمپ نے دی تھی،وکیل کا اعتراف

رقم کی ادائیگی کا معاملہ مکمل طور پر قانونی تھا اور ا رقم ٹرمپ کی انتخابی مہم کے فنڈز سے نہیں لی گئی تھی،انٹرویو

جمعہ 4 مئی 2018 12:58

واشنگٹن ڈی سی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 4 مئی 2018ء)امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایک وکیل نے اعتراف کیا ہے کہ ٹرمپ نے اپنے ایک وکیل کو ایک لاکھ 30 ہزار ڈالر کی وہ رقم ادا کردی تھی جو اس وکیل نے صدارتی انتخابات سے چند روز قبل فحش فلموں کی ایک اداکارہ کو اپنا منہ بند رکھنے کی شرط پر دی تھی۔

(جاری ہے)

امریکی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کے ایک وکیل روڈی جولیانی نے اعتراف کیا کہ فحش فلموں کی اداکارہ کو صدر ٹرمپ کے ذاتی وکیل مائیکل کوہن نے جو رقم دی تھی اسے لوٹانے کے لیے لا فرم کا سہارا لیا گیا تھا اور صدر نے خود یہ رقم ادا کی تھی۔

اس سوال پر کہ کیا اس سارے عمل کے بارے میں ٹرمپ کو علم تھا، روڈی جولیانی کا کہنا تھا کہ ان کی معلومات کے مطابق صدر کو اس کی تفصیلات کا علم نہیں تھا لیکن وہ اس معاملے سے واقف ضرور تھے۔اپنے انٹرویو میں روڈی جولیانی کا مزید کہنا تھا کہ مائیکل کوہن نے ایک لاکھ 30 ہزار ڈالر کی جو رقم اسٹورمی ڈینئلز کو دی تھی، وہ صدر ٹرمپ نے کئی ماہ کے دوران قسطوں میں انہیں لوٹا دی تھی۔انہوں نے کہا کہ رقم کی ادائیگی کا یہ معاملہ مکمل طور پر قانونی تھا اور اس میں استعمال کی جانے والی رقم صدر ٹرمپ کی انتخابی مہم کے فنڈز سے نہیں لی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :