ٹویٹر کی 33 کروڑصارفین کو اپنے پاس ورڈز تبدیل کرنے کی ہدایت

جمعہ 4 مئی 2018 13:00

کیلیفورنیا۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 4 مئی 2018ء)سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر نے اپنے اندرونی نظام میں خرابی سامنے آنے کے بعد 33 کروڑ صارفین کو اپنے پاس ورڈز تبدیل کرنے کی ہدایت کی ہے۔یہ ہدایت ایک اندرونی نظام میں خرابی کی بعد کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ٹوئٹر کا کہنا ہے کہ اندرونی تحقیقات سے پاس ورڈز کے چوری یا غلط استعمال کے کوئی شواہد نہیں ملے۔

تاہم اس نے پھر بھی صارفین کو حفاظتی اقدامات کے تحت پاس ورڈز تبدیل کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔تاہم ٹویٹر نے یہ نہیں بتایا کہ کتنے پاس ورڈز متاثر ہوئے ہیں۔ٹوئٹر نے اپنے بلاگ پر لکھا کہ ہم معذرت خواہ ہیں کہ ایسا ہوا۔پاس ورڈز تبدیل کرنے کے علاوہ ٹویٹرز نے ہیکنگ سے بچنے کے لئے دوہری تصدیق کا عمل استعمال کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

متعلقہ عنوان :