چین کا کاروباری اداروں کیلئے ساٹھ ارب یوآن ٹیکس کم کر نے کا اعلان

ٹیکس میں کمی کا مقصد چھوٹے کاروبار، مائیکرو کمپنیوں کے اخراجات میں کمی ،تخلیق کی حوصلہ افزائی کرنا ہے،چینی وزارت خزانہ

جمعہ 4 مئی 2018 18:06

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 4 مئی 2018ء) چین نے کاروباری اداروں کے لیے ساٹھ ارب چینی یوآن ٹیکس کم کر نے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیکس میں کمی کا مقصد چھوٹے کاروبار اور مائیکرو کمپنیوں کے اخراجات میں کمی اور تخلیق کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چین کی نائب وزیر خزانہ چھینگ لی ہوا نے کہا کہ اس وقت چین نے ٹیکس میں کمی لانے کے لیے سات اقدامات اٹھائے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ان اقدامات میں کارو باری اداروں کے حجم اور آمدنی میں اضافے اور تخلیق کی حوصلہ افزائی پر زور دیا ہے اوراندازہ ہے کہ رواں سال کاروباری اداروں کے لیے ٹیکس کی شرح میں ساٹھ ارب چینی یوآن کی کمی ہوگی۔ چین کی نائب وزیر خزانہ نے کہا کہ اس بار ٹیکس میں کمی لانے کے اہداف بہت واضح ہیں۔ ایک طرف چھوٹے کاروبار اور مائیکرو کمپنیوں کے اخراجات میں کمی کرنا اور تخلیق کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ دوسری طرف آلات میں بہتری کے یے کمپنیوں کی حوصلہ افزائی کرنے کے ساتھ ساتھ عملے کی تربیت کو بھی مضبوط بنانا ہے۔

متعلقہ عنوان :