حوثیوں کے میزائلوں کی نشاندہی کیلئے سرحد پر امریکی سپیشل کمانڈوز تعیناتی کا ا نکشاف

جمعہ 4 مئی 2018 19:37

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 4 مئی 2018ء) سعودی عرب اور یمن کی سرحد پر امریکی کمانڈوز متعین ہیں۔گزشتہ روز امریکی نشریاتی ادارے’’ نیویارک ٹائمز ‘‘کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ سعودی عرب اور یمن کی سرحد پر امریکی کمانڈوز متعین ہیں اور ان امریکی کمانڈوز کا وہاں تعیناتی کا بنیادی مقصد یمن کے حوثی ملیشیا کی جانب سے داغے جانے والے بیلیسٹک میزائلوں کی فضا میں نشاندہی اور انھیں تباہ کرنا ہے،امریکی کمانڈوز گزشتہ برس سعودی سرحد پر تعینات کیے گئے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب ترجمان پینٹا گون میجر ایڈریان رینکینے گالووے نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ امریکا جنگی مشن میں شامل ہوئے بغیر معلومات کے تبادلے پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے اور اس کا مقصد سعودی عرب کی سرحد کو محفوظ بنانا ہے۔

متعلقہ عنوان :