میانمار ، مٹی کا تودہ گرنے سے بارہ افراد ہلاک اوراٹھارہ زخمی

جمعہ 4 مئی 2018 19:50

ینگون (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 4 مئی 2018ء) میانمار میں مٹی کا تودہ گرنے سے بارہ افراد ہلاک اوراٹھارہ زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وزارت اطلاعات کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ ریاست کاچن کے علاقے ہوائے کھار میں کان کنی تنصیب کے نزدیک مٹی کا تودہ گر گیا جسکے نتیجے میں بارہ افراد موقع پر ہلاک جبکہ اٹھارہ زخمی ہو گئے ۔زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال داخل کر دیا گیا ۔ حادثے کے متاثرین کے لئے ریسکیو کارروائیاں بھی جاری ہیں ۔

متعلقہ عنوان :