چین کے ساحل سے سیاح ڈولفن کندھے پر اٴْٹھا لے گیا،پولیس کے چھاپے

چینی سیاح کے کندھے پر دم توڑتی ڈولفن کی تصاویر وائرل،پولیس نے تلاش شروع کردی

جمعہ 4 مئی 2018 21:51

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 4 مئی 2018ء) چین کے ساحل سے ایک سیاح ڈولفن کو کندھے پر اٴْٹھا کر اپنے ہمراہ لے گیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے ساحل پر موجود ایک سیاح کو اپنے کندھے پر ڈولفن رکھ کر لے جاتے دیکھا گیا ہے۔ چینی سیاح کے کندھے پر دم توڑتی ڈولفن کی تصاویر وائرل ہونے کے بعد چین کی پولیس نے مذکورہ سیاح کی تلاش شروع کردی ۔

(جاری ہے)

چین میں زندہ یا مردہ ڈولفن کو حکومتی سطح پر تحفظ حاصل ہے جس کی خلاف ورزی کرنے والوں کو سخت سزا کا سامنا ہوتا ہے۔عینی شاہدین کے مطابق ساحل سمندر پر موجود ایک سیاح پہلے خاصی دیر تک ڈولفن کے ہمراہ سطح سمندر پر تیراکی کرتا رہا اور بعد ازاں ایک ڈولفن کو نیم مردہ حالت میں ساحل تک لایا جہاں سے اسے اپنے کندھے پر رکھ کر کار تک لے گیا اور پھر نامعلوم مقام کی طرف روانہ ہو گیا۔ سمندری حیات کے تحفظ کے ادارے کے اہلکاروں کی آمد تک مذکورہ سیاح وہاں سے جاچکا تھا۔

متعلقہ عنوان :