ججز سے رہائش اور پھر سکیورٹی واپس لے لی ،کیا چاہتے ہیں، جسٹس شوکت عزیز صدیقی کا وفاقی وزیر ہائوسنگ سے استفسار

ججز کی رہائش گاہیں عدالتی حکم پر واپس لیں،جوڈیشنل افسران کو رہائش دینے کیلئے سمری وزیر اعظم کو ارسال کر دی،اکرم درانی

جمعہ 4 مئی 2018 19:47

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 4 مئی 2018ء) اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے وفاقی وزیر اور سیکرٹری ہاؤسنگ سے استفسار کیا پہلے اسلام آباد کے ججز سے رہائش پھر سکیورٹی واپس لی آخر آپ کیا چاہتے ہیں جس پر وفاقی وزیر ہاؤسنگ اینڈ روکس نے عدالت کو بتایا کہ جوڈیشل آفیسرزکو رہائش ینے کے حوالے سے سمری وزیر اعظم کو ارسال کی گئی ہے ججز کی رہائش گاہ واپس لینے کیلئے عدالت عالیہ اسلام آباد کے حکم کی تعمیل کی گئی تھی ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ نے سنگل رکنی بینچ نے ماتحت عدالت کے ججز کی رہائش گاہیں واپس لینے کے معاملے پر کیس کی سماعت کی جب سماعت شروع ہوئی وفاقی وزیر ہاؤسنگ اکرام درانی اور سیکرٹری ہاؤسنگ اینڈورکس عدالت میں پیش ہوئے فاضل جج کے ریمارکس دیئے وزارت ہاؤسنگ کی جانب سے 28مارچ کانوٹیفکیشن واپس لیا گیا ہے کہ نہیں اسلام آباد ضلعی عدالتوں کے ججز کرائے کی دکانوں میں عدالتیں لگائے ہوئے ہیں ایف ایٹ کچہری میں دو دہشت گردی کی واقعات بھی ہوچکے ہیں بعد ازاں عدالت نے آئندہ سماعت پر ججز کی رہائش گاہ کی معاملہ حل کرکے رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے مزید سماعت 10مئی تک کیلئے ملتوی کردی