کنٹریکٹ ملازمین کیلئے خوشخبر ی، چار سال تک مسلسل کنٹریکٹ پر کام کرنے والا خود بخود ریگولر ہو جائے گا

جمعہ 4 مئی 2018 22:13

سرگودہا (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 4 مئی 2018ء)چار سال تک مسلسل کنٹریکٹ پر کام کرنے والا خود بخود ریگولر ہو جائے گا،ذرائع کے مطابق حکومت نے کنٹریکٹ پر کام کرنے والے ملازمین کو خوشخبر ی سناتے ہوئے کہا ہے کہ جو بھی شخص کنٹریکٹ پر کسی بھی ادارے میں اپنے چار سال پورے کرتا ہے،تو اسے قانون کے مطابق خود بخود ریگولر ملازم کر دیا جائے گا،جس پر وزیراعلیٰ اور دیگر صوبائی محکموں نے اس پر کام شروع کر دیا ہے،اور اب تک ایسے ملازمین جو گذشتہ چار سالوں سے کنٹریکٹ پر کام کر رہے ہیں وہ سرگودھا سمیت پنجاب بھر میں کسی بھی سرکاری دفتر میں ملازم ہے اس کو کنفرم کر دیا جائے گا،

متعلقہ عنوان :