الیکشن کمیشن نے عام انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے حوالے سے اجلاس سات مئی کوطلب کرلیا

جمعہ 4 مئی 2018 23:29

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 4 مئی 2018ء)الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2018میں حصہ لینے والے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے حوالے سے اہم اجلاسات مئی کوطلب کرلیا ،ْ اجلاس کی صدارت چیف الیکشن کمشنرجسٹس (ر)سردار محمد رضا کریں گے جبکہ نادرا ، نیب ، ایف آئی اے ، سٹیٹ بینک آف پاکستان، سوئی گیس اور واپڈا کے سربراہان اور نمائندگان شرکت کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مورخہ 7مئی 2018کو امیدوار کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے حوالے سے ایک اہم اجلاس صبح 10بجے الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ اسلام آباد میں طلب کیا ہے۔ اجلاس کی صدارت چیف الیکشن کمشنرسردار محمد رضا کریں گے، اجلاس میں نادرا ، نیب ، ایف آئی اے ، سٹیٹ بینک آف پاکستان، سوئی گیس اور واپڈا کے سربراہان /نمائندگان شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

اجلاس کا مقصد جنرل الیکشن 2018ء میں حصہ لینے والے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی فوری جانچ پڑتال کرنے اور امیدواروں کے حوالے سے معلومات حاصل کرنے کیلئے ابھی سے تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ مشاورت اور طریقہ کار مرتب کرنا ہے ۔ تاکہ ریٹرننگ افسران کو تمام امیدواروں سے متعلق بروقت معلومات مہیا کی جائیں اور الیکشن کے تمام مراحل کی شفافیت کو یقینی بنایا جائے۔