بلاول بھٹو کا پنجاب میں متحرک ہونے کا فیصلہ ،

ممبر سازی کیمپوں کا دورہ کرینگے چیئرمین پیپلز پارٹی (آج )ڈیرہ امجد جٹ رائیونڈ روڈ میں ممبر سازی کیمپ کا دورہ کریں گے

ہفتہ 5 مئی 2018 16:44

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ 5 مئی 2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے آئندہ عام انتخابات کی تیاریوں کے سلسلے میں پنجاب میں متحرک ہونے کا فیصلہ کر لیا ، ممبر سازی کیمپوں کا دورہ کریں گے۔بتایا گی ہے کہ بلاول بھٹو آج بروز اتوار شام چار بجے ڈیرہ امجد جٹ رائیونڈ روڈ میں ممبر سازی کیمپ کا دورہ کریں گے ۔

(جاری ہے)

بلاول بھٹو پیر سات مئی کو منڈی بہائوالدین کا دورہ کریں گے، انکا پہلا دورہ دوپہر ایک بجے سابق ایم پی اے آصف بھاگٹ کے گائوں بھاگٹ میں ہوگا، جہاں ان کے اعزاز میں ظہرانا دیا جائے گا۔ بلاول بھٹو یہاں پر میڈیا سے گفتگو کریں گے۔بلاول بھٹو بھاگٹ کے بعد تین بجے گائوں مانگٹ میں ممبر ساز کیمپ کا دورا اور خطاب کریں گے۔چیئرمن پی پی پی مانگٹ کے بعد گوجرہ جائیں گے ، وہاں پر بھی ان کا ممبر سازی مہم کیمپ سے خطاب ہوگا۔ گوجرہ میں ان کا وقت پانچ بجے کا رکھا گیا ہے۔