تحریک انصاف کے رہنما نعیم بخاری کے ساتھ ہوا کیا ،حقیقت سامنے آ گئی

چکر آنے پر منہ کے بل گرا جس کی وجہ سے چوٹیں آئیں ، میری اہلیہ اور میری بیٹی بھی ساتھ تھیں،نعیم بخاری کا بیان

ہفتہ 5 مئی 2018 20:17

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 مئی2018ء)تحریک انصاف کے رہنما نعیم بخاری کے ساتھ ہوا کیا ،حقیقت سامنے آ گئی۔نعیم بخاری کا کہنا تھا کہ چکر آنے پر منہ کے بل گرا جس کی وجہ سے چوٹیں آئیں ،جب حادثہ پیش آیا میری اہلیہ اور میری بیٹی بھی ساتھ تھیں۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما نعیم بخاری کے لندن میں زخمی ہونے سے متعلق مزید چیزین سامنے آ گئی ہیں۔

تحریک انصاف کے رہنما نعیم بخاری نے اپنے ہسپتال سے جاری بیان میں کہا کہ اسٹیشن کے اندر گر کر زخمی ہوا تھا ۔انکا کہنا تھا کہ چکر آنے پر منہ کے بل گرا جس کے باعث شدید چوٹیں آئی تھیں۔چند روز میں ہسپتال سے ڈسچارج ہو جاوں گا۔جس وقت یہ حادثہ ہوا تھا اس وقت میری بیٹی اور میری اہلیہ میرے ساتھ تھیں۔

(جاری ہے)

اس لیے بروقت طبی امداد کے لیے ہسپتال پہنچا دیا گیا۔

وہ ہسپتال میں زیر علاج ہیں اور تیزی سے روبہ صحت ہیں۔انہوں نے واضح کرتے ہوئے کہا کہ میرے بارے میں پھیلائی جانے والی افواہیں بے بنیاد ہیں۔سوشل میڈیا پر پھیلائے جانے والا پراپیگنڈا جھوٹ سے زیادہ کچھ نہیں ہے۔یا درہے کہ کہ پی ٹی آئی رہنما نعیم بخاری کو لندن کے زیر زمین ریلوے اسٹیشن پر گرنے سے چوٹ آئی جس کی وجہ سے انہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔

لندن اسپتال میں زیر علاج ہونے پر ن لیگی کارکنان نے انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ نعیم بخاری نے بیگم کلثوم نواز نے لندن میں زیر علاج ہونے پر تنقید کی تھی اور اب وہ خود لندن کے اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ دوسری جانب پی ٹی آئی کارکنان نے لندن میں نعیم بخاری کے ساتھ پیش آنے والے حادثے پر اظہارافسوس کرتے ہوئے ان کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔