پاکستانی تاریخ میں پہلی مرتبہ خواجہ سرا نے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا

نایاب علی نامی خواجہ سرا 2018 کے عام انتخابات میں پنجاب کے حلقہ این اے 141 اوکاڑہ سے آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن میں حصہ لیں گی

ہفتہ 5 مئی 2018 23:08

اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ 5 مئی 2018ء)پاکستانی تاریخ میں پہلی مرتبہ خواجہ سرا نے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا۔ نایاب علی نامی خواجہ سرا اس سال منعقد ہونے والے عام انتخابات میں پنجاب کے حلقہ این اے 141 اوکاڑہ سے آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن میں حصہ لیں گے۔تفصیلات کے مطابق تفصیلات کے مطابق 2018 پاکستان میں عام انتخابات کا سال ہے۔

جیسے جیسے انتخابات قریب سے قریب تر آ رہے ہیں سیاسی جوڑ توڑ اپنے عروج پر پہنچ چکا ہے اور سیاسی کارکنان اور رہنما اپنے اپنے ذاتی اور سیاسی مفادات کے تحت سیاسی وفاداریاں تبدیل کررہے تو دوسری جانب متعلقہ اداروں نے بھی انتخابات کی تیاری شروع کر دی ہے۔ایسے میں ایک کمیونٹی ایسی بھی ہے جو پاکستانی تاریخ میں پہلی بار اپنا ووٹ کاسٹ کرنے جا رہی ہے یا دوسرے الفاظ میں انکو پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ووٹ کا حق استمال کرنے کی اجازت مل گئی ہے اور وہ ہے پاکستان میں خواجہ سرا کمیونٹی ،جو اس الیکشن میں پہلی بار حق رائے دہی استعمال کرے گی ۔

(جاری ہے)

ایسے میں پاکستانی تاریخ میں پہلی مرتبہ خواجہ سرا نے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔نایاب علی پاکستان کے پہلے خواجہ سرا ہوں گے جو عام انتخابات میں قدم رکھیں گے۔ نایاب علی اوکاڑہ کے حلقہ این اے 141 سے آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکش لڑنے کا اعلان کیا ہے۔نایاب علی اپنی کمیونٹی اور اہلِ محلہ کے ساتھ مل کر الیکشن کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔انکا کہنا ہے کہ ووٹ کی طاقت سے نظام کو تبدیل کیا جاسکتا ہے اس لئیے وہ الیکشن جیت کر اپنے علاقے کی مثالی خدمت کریں گی۔انکا کہنا تھا کہ وہ ایک مثبت سوچ کے ساتھ انتخابات میں اتریں گی اور چاہیں گی اس موقع پر عوام انکی بھرپور حمایت کرے تا کہ وہ عوام کی نمائندگی کرکے انکے مسائل حل کر سکیں۔