فیس بک کی سالانہ کانفرنس میں پاکستانی ٹیم نے دنیا بھر میں دوسری پوزیشن حاصل کر لی

عالمی سطح پر منعقد ہونے والے مقابلے میں 145 ڈیولپرز کی 53 ٹیموں نے حصہ لیا،دوسرا انعام پاکستانی جوڑے کے نام رہا

ہفتہ 5 مئی 2018 23:51

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ 5 مئی 2018ء)فیس بک کی سالانہ کانفرنس میں پاکستانی ٹیم نے دنیا بھر میں دوسری پوزیشن حاصل کر لی عالمی سطح پر منعقد ہونے والے مقابلے میں 145 ڈیولپرز کی 53 ٹیموں نے حصہ لیا،دوسرا انعام پاکستانی جوڑے کے نام رہا ۔تفصیلات کے مطابق فیس بک کے سالانہ اجلاس میں اس بار دنیا بھر سے ڈیولپرز کو دعوت دی گئی۔

تاس کانفرنس میں شرکا کی حوصلہ افزائی کی گئی کہ وہ فیس بک کی تکنیک استعمال کرتے ہوئے ایک عالمی مقابلے کا حصہ بن سکیں۔ عالمی سطح پر منعقد ہونے والے مقابلے میں 145 ڈیولپرز کی 53 ٹیموں نے حصہ لیا۔ اس مقابلے میں کامیاب قرار پانے والے پاکستانی اسد میمن اور ازکا قیصر پر مشتمل ٹیم دوسرا انعام حاصل کر کے ملک کا نام روشن کیا ۔

(جاری ہے)

اس سارے عمل میں پاکستانی میاں بیوی کے اس پراجیکٹ کو دوسرا بہترین پروجیکٹ قرار دیا گیا۔

پاکستانی ڈیولپرز پر مشتمل ٹیم نے ایک ایسی ایپلی کیشن بنائی ہے جو فیس بک صارفین کو غیر اصل ناموں کو استعمال کرتے ہوئے کسی بھی فیس بک گروپ میں رابطہ کرنے کے عمل میں معاونت کرتی ہے۔ اگر آپ فیس بک کے صارف ہوتے ہوئے کسی فورم پر اپنی شناخت کو چھپائے رکھتے ہوئے کسی بحث میں حصہ لینا چاہتے ہیں تو یہ اپلیکیشن اس کا بہت ذریعہ ہے۔ یہ پاکستانی جوڑا فیس بک کی جانب سے ڈیولپرز بلاک پوسٹ، ایف ایٹ بلاک پوسٹ اور ایک اسپشل ہیکتھون سواگ کے علاوہ دس ہزار امریکی ڈالر کا حقدار قرار پایا ہے۔

اس موقع پراسد میمن اور ازکا قیصر نے انتہائی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اس کامیابی پر بہت خوش ہیں اور انہیں اچھا لگ رہا ہے کہ وہ کسی عالمی فورم پر اپنے ملک کا نام روشن کر رہے ہیں۔اس موقع پر اسد میمن نے اپنی کامیابی کو فیس بک پر بھئی شئیر کیا ہے۔یاد رہے کہ اس کانفرنس میں پہلا انعام پانے والا پراجیکٹ بھی پاکستانی ٹیم کے پراجیکٹ سے کافی ملتا جلتا ہے ۔اس پراجیکٹ کا نام وائس ہے۔

متعلقہ عنوان :