شریف فیملی میں خوشیوں کا سماں،مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر نانا نانی بن گئے

مریم نواز کی صاحبزادی مہرالنساء کے گھر بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے

اتوار 6 مئی 2018 13:27

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 6 مئی 2018ء)مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر نانا نانی بن گئے۔مریم نواز کی صاحبزادی مہرالنساء کے گھر بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔تفصیلات کے مطابق اس وقت شریف فیملی مختلف کسیز میں گھری ہوئی ہے۔اور انہیں نیب میں کئی مقدمات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔لیکن اتنی مشکلات کے بعد اب شریف فیملی کو ایک اچھی خبر ملی ہے اور شریف فیملی میں خوشیوں کا سماں پیدا ہو گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کی نواسی مہرالنساء کے گھر بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔مریم نواز کے دامار راحیل منیر اور مہر النساء کے گھر گزشتہ رات بیٹی کی پیدائش ہو ئی ہے۔جس کے بعد مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر نانا نانی بن گئے ہیں۔

(جاری ہے)

تا ہم ابھی تک یہ نہیں معلوم ہو سکا کہ اس خاندان میں پیدا ہونے والی ننھی مہمان کا کیا نام رکھا گیا ہے۔

یاد رہے کہ نواز شریف اور مریم نواز کو اس وقت نیب میں مقدمات کا سامنا ہے اور دونوں ان مقدمات کے لیے نیب میں پیش بھی ہوتے ہیں۔اور اس لیے وہ منیر ہاؤس میں قیام کرتے ہیں۔یاد رہے کہ مہرالنساء اور راحیل منیر کی شادی کی تقریبات لاہور میں دھوم دھام سے ہوئی تھی۔وزیراعظم نوازشریف کی نواسی اورمریم نوازکی بیٹی مہرالنساکی شادی کی جاتی امرامیں دھوم دھام سےانجام پائی تھی۔

تقریب میں پندرہ سوسےزائدمہمان شریک ہوئے تھے۔کھانے میں ون ڈش کا کاخاص خیال رکھا گیا تھا۔اس شادی میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بھی شرکت کی تھی۔جس کے بعد یہ شادی ایک خاص اہمیت اختیار کر گئی اور میڈیا میں اس متعلق مختلف خبریں بھی گرش کرتی رہیں۔جب کہ کچھ سیاسی رہنماؤں نے نواز شریف کی نواسی کی شادی میں مودی کی شرکت کو نا مناسب قرار دےد یا۔قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران پوائنٹ آف آرڈر پر اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا کہ سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے اپنی نواسی کی شادی میں اپنے کسی ممبر اسمبلی کو شراکت کی دعوت نہیں دی مگر بھارتی وزیراعظم کو کابینہ سمیت شرکت کی دعوت دی