عدالتی فیصلے کو بدلنے کےلئے آپ کا ووٹ چاہیے، نواز شریف

2013ء میں چینی صدر دھرنے کی وجہ سے پاکستان نہیں آ سکے تھے، ہمارا مقابلہ عمران خان یا زرادری سے نہیں ہے۔سابق وزیراعظم کا مانسہرہ میں جلسے خطاب

اتوار 6 مئی 2018 17:32

مانسہرہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 6 مئی 2018ء) پاکستان مسلم لیگ ن نے آج مانسہرہ میں سیاسی پاور شو کا مظاہرہ کیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد و سابق وزیراعظم نواز شریف نے مانسہرہ میں جلسے سے خطاب کرتےہوئے کہا کہ ووٹ کو عزت دینے کا مظلب پاکستانیوں کو عزت دینا ہے۔پاکستان چند جاگیرداروں کا نہیں بلکہ 22کروڑ پاکستانیوں کا ہے۔

مجھے یقین ہے کہ پاکستانی عوام میرے ساتھ کھڑے ہوں گے۔ مجھ پر کرپشن کا کوئین الزام نہیں ہے۔ ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ کیا۔ کراچی کو امن کا گہوارہ بنایا ہے۔۔مجھے فارغ اور نا اہل قرار دے دیا گیا لیکن مجھے پتہ ہے کہ عوام نے اس فیصلے کو تسلیم نہیں کیا۔سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ نااہل نواز شریف دوبارہ اہل ہوسکتا ہے،۔

(جاری ہے)

جس قانون کے تحت نااہل کیا گیا اسے اسمبلی میں لاکر تبدیل کیا جاسکتا ہے جس کے لئے عوام کے ووٹ کی ضرورت ہوگی۔

نواز شریف نے سیاسی مخالفین پر بھی تنقید کی اور کہا کہ عمران خان تماری قسمت میں دھرنے ہی ہیں۔ نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ 2013 میں نہ زرداری شکست دے سکا اور نہ ہی عمران خان شکست دے سکا۔ ۔سندھ اور خیبر پختونخوا میں کوئی ترقی نظر نہیں آتی۔یہاں آتے ہوئے بھی کہیں نیا خیبر پختونخوا نظر نہیں آیا۔جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر نظر آئے۔نواز شریف نے یہ بھی کہا کہ نوازشریف نے یہ بھی کہا کہ 2018ء کے الیکشن میں ہمارا مقابلہ عمران خان اور آصف زرداری سے نہیں ۔

پہلے کے مقابلے میں زیادہ ووٹ لیں گے اور کامیاب ہوں گے ۔ووٹ دیا تو کشش کروں گا کہ مانسہرہ تک موٹر وے پہنچ جائے۔ نواز شریف نے مانسہرہ میں آئی لو یو مانسہرہ کےنعرے بھی لگائے۔سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ سی پیک ہم لے کر آئے ہیں۔ 2013ء میں چینی صدر پاکستان آکر منصوبے کا اعلان کرنا چاہتے تھے لیکن اسلام آباد کے دھرنے نے منصوبے ایک سال آگے بڑھادیا ورنہ آج اس علاقے میں سڑکیں اور ریلوے کا نظام بھی ہوتا ۔ سی پیک سے پاکستان کی تجارت کا مرکز ہزارہ اور مانسہرہ بننے والا ہے۔