چار مئی کو اسرائیل مخالف مظاہرے میں زخمی فلسطینیوں کی تعدادگیارہ سو سے زائد ہو گئی

ہفتہ 5 مئی 2018 14:10

غزہ سٹی۔5 مئی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ 5 مئی 2018ء) فلسطینی علاقے غزہ کے محکمہ صحت نے بتایا ہے کہ جمعہ چار مئی کو ہونے والے اسرائیل مخالف مظاہرے میں 1143 فلسطینی زخمی ہوئے، ان کو اسرائیلی فوج کی فائرنگ اور آنسو گیس کی شدید شیلنگ کا سامنا رہا۔

(جاری ہے)

ان زخمیوں میں گولیاں لگنے سے زخمی ہونے والوں کی تعداد تراسی بتائی گئی ہے۔ اسرائیل کے ساتھ سرحد پر 10 ہزار کے لگ بھگ فلسطینی مظاہرین ٹائر جلانے کے علاوہ اسرائیلی فوجیوں پر پتھراؤ بھی کرتے رہے تھے۔ تیس مارچ سے ہر جمعے کو ہونے والے ان مظاہروں کے دوران اب تک اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ کے نتیجے میں پچاس فلسطینی جاں بحق جبکہ ہزاروں زخمی ہو چکے ہیں۔