اقتصادی بحران کے باعث سوڈان 13سفارتخانے بند کرنے پر مجبور

ہفتہ 5 مئی 2018 15:00

خرطوم(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ 5 مئی 2018ء)اقتصادی بحران نے سوڈان کو اپنے 13سفارتخانے بند کرنے پر مجبور کردیا۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سوڈانی صدر عمر البشیر نے 13 سفارتخانے بند کرنے اور سفارتکاروں کی تعداد 7سے ایک پر لانے کا فیصلہ جاری کردیا۔ یہ فیصلہ سوڈانی وزیر خارجہ ابراہیم غندور کی برطرفی کے چند روز بعد کیا گیا ہے