امریکہ، ہوائی میں 7.1شدت کا زلزلہ، 43سالہ ریکارڈ چکنا چور

ہفتہ 5 مئی 2018 17:43

ہوائی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ 5 مئی 2018ء)امریکی ریاست ہوائی میں43سالہ زلزلے کی شدت کا ریکارڈ ٹوٹ گیا،زلزلے کی شدت 7.1ریکارڈ کی گئی، بجلی کا بریک ڈائون ہو گیا، آتش فشاں پھٹ پڑا اور لاوا بہنے لگا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست ہوائی میں شدید زلزلہ آیا ہے جسکی مثال گزشتہ 43سال میں نہیں ملتی۔

(جاری ہے)

ہزاروں گھرو ںمیں بجلی بند ہوگئی ہے جبکہ ایک آتش فشاں بھی پھٹ گیا او راس نے لاوا اگلنا شروع کردیا ہے جو بہہ کر سڑکوں پر پہنچ گیا۔

سڑکیں ٹوٹ چکی ہیں جبکہ متعدد افراد کو ایمرجنسی شیلٹرز میں پہنچا دیا گیا ہے۔ سونامی وارننگ سینٹر کا کہناہے کہ سونامی کا کوئی خطرہ نہیں۔ اسی علاقے میں 1975ء میں 7.1درجے کا زلزلہ آیا تھا۔ امریکی جیولوجیکل سروے بورڈ کا کہناہے کہ زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.9تھی۔

متعلقہ عنوان :