چین امریکہ تجارتی مذاکرات امید افضا تھے،چینی ذرائع ابلاغ

بڑی کامیابی یہ تھی کہ فریقین بات چیت جاری رکھنے پر متفق ہو گئے،چائنا ڈیلی تجارت اور اقتصادی تعاون کیلئے ٹھوس بنیاد رکھ دی گئی ہے،پیپلز ڈیلی کا تجزیہ

ہفتہ 5 مئی 2018 21:01

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ 5 مئی 2018ء)چینی ذرائع ابلاغ نے روس اور چین کے اعلیٰ عہدیداروں کے درمیان تجارتی معاملات پر دو روزہ بات چیت کو امید افضا قرار دیا ہے ،دو روزہ ملاقات کے دوران فریقین نے امریکی صدر کی طرف سے چین سے درآمد ہونے والی سٹیل اور ایلومینیم کی مصنوعات پر عائد کی جانیوالی درآمدی ڈیوٹی پر تبادلہ خیال کیا ۔

چین کے انگریزی روزنامہ چائنہ ڈیلی نے مذاکرات کو ایک مثبت پیش رفت قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ اس دوران فریقین نے مذاکرات جاری رکھنے کیلئے میکنزم تشکیل دینے پر رضا مندی ظاہر کی ہے تاکہ تجارتی تنازعات کو حل کرنے کی کوشش کی جا سکے ۔ اخبار کے مطابق دو روزہ مذاکرات کی سب سے بڑی کامیابی یہ تھی کہ فریقین تجارتی مسائل پر بات چیت جاری رکھنے پر متفق ہو گئے ۔

(جاری ہے)

مذاکرات کسی تعطل کا شکار نہیں ہوئے اور نہ ہی یہ کسی تجارتی جنگ کی طرف گئے ۔دریں اثناء پیپلز ڈیلی کا کہنا ہے کہ دورزہ مذاکرات میں تجارت اور اقتصادی تعاون کیلئے مزید بات چیت کرنے کی ٹھوس بنیاد رکھ دی ہے جس سے بیجنگ اور واشنگٹن کو فائدہ ہوگا اور اس کے نتائج دونوں کیلئے برابر مفید ثابت ہوں گے ۔ یاد رہے کہ امریکہ کا اعلیٰ سطح کا وفد امریکی وزیرخزانہ کی سربراہی میں تجارتی معاملات پر بات چیت کرنے کیلئے گزشتہ روز چین آیا تھا۔