شام میں عرب فوج امریکی فوج کا نعم البدل ہو گی،مصری وزیر خارجہ

ْعرب افواج پر مشتمل دستہ بھیجا جاسکتا ہے، فیصلہ آئینی رکاوٹوں سے مشروط ہوگا، سامح شکری

ہفتہ 5 مئی 2018 21:01

قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ 5 مئی 2018ء)مصری وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ شام میں عرب افواج پر مشتمل دستہ بھیجا جاسکتا ہے، فیصلہ آئینی رکاوٹوں سے مشروط ہوگا، عرب فوج امریکی فوج کی جگہ لے گی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق مصر کے وزیر خارجہ سامح شکری نے امکان ظاہر کیا کہ شام میں عرب افواج پر مشتمل دستے بھیجنے کا معاملہ بہت سے عرب ممالک میں زیرِ غور ہے۔

(جاری ہے)

مصری وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے واضح کیا کہ سامح شکری کے بیان کا ہر گز یہ مطلب نہیں کہ مصر خود اپنی فوج شام بھیجنے کے لیے تیار ہے تاہم یہ فیصلہ آئینی رکاوٹوں سے مشروط ہوگا۔واضح رہے کہ سامح شکری نے درج بالا بیان ایک تقریب میں شرکت کے دوران گفتگو کرتے ہوئے دیا تھا۔یہ بیان گزشتہ ماہ وال اسٹریٹ جنرل کی شائع کردہ ایک رپورٹ کے تناظر میں سامنے آیا جس میں کہا گیا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ شام میں عرب افواج پر مشتمل دستے بھیجنے کی کوششیں کررہے ہیں جو امریکی افواج کی جگہ تعینات کیے جائیں گے۔تھا۔

متعلقہ عنوان :