پولینڈ میں کوئلے کی کان میں زلزلہ، نو کان کن لاپتہ ہوگئے

اچانک جھٹکوں کی وجہ سے اس کے اندر موجود کان کنوں سے رابطہ منقطع،امدادی کارروائیاں جاری

اتوار 6 مئی 2018 14:30

وارسا(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 6 مئی 2018ء)پولینڈ میں کوئلے کی ایک کان میں زلزلے کی وجہ سے نو کان کن لاپتہ ہو گئے ۔ امدادی کاموں کا سلسلہ جاری ہے۔ پولینڈ میں کان کنی کی صنعت ملکی اقتصادیات میں اہم کردار کی حامل ہے، جہاں اب تک کوئلہ توانائی کا ایک اہم ذریعہ ہے۔

(جاری ہے)

جرمن ریڈیو کے مطابق حکام نے بتایا کہ جنوبی پولینڈ میں موجود اس کان میں اچانک جھٹکوں کی وجہ سے اس کے اندر موجود کچھ کان کنوں سے رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ امدادی کاموں کا سلسلہ جاری ہے۔ پولینڈ میں کان کنی کی صنعت ملکی اقتصادیات میں اہم کردار کی حامل ہے، جہاں اب تک کوئلہ توانائی کا ایک اہم ذریعہ ہے۔

متعلقہ عنوان :