کرناٹک اسمبلی کی انتخاباتی مہم، بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی اور کانگریس کے صدر راہول گاندھی کی بیان بازی میں تیزی آگئی

اتوار 6 مئی 2018 16:50

بنگلور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 6 مئی 2018ء) بھارتی ریاست کرناٹک اسمبلی کی انتخاباتی مہم کے دوران بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی اور کانگریس کے صدر راہول گاندھی کی سیاسی بیان بازی میں تیزی آگئی۔ وزیر اعظم مودی نے راہول گاندھی کو 15منٹ تقریر کرنے کا چیلنج دیا تھا اب راہو ل گاندھی نے انھیں 5 منٹ بولنے کا چیلنج دیا ہے۔

(جاری ہے)

راہول گاندھی نے ٹویٹر اکائونٹ پر تحریر کیا کہ مودی جی آپ بولتے بہت ہیں لیکن آپ کے کام آپ کے الفاظ سے میل نہیں کھاتے۔راہول نے وزیر اعظم سے سوال کیا کہ کیا آپ ریڈی برادرز گینگ کو 8 ٹکٹ دینے پر 5 منٹ بولیں گے۔ اسی طرح یدورپا کو وزیر اعلیٰ کے عہدے کیلئے امیدوار بنانے کے معاملے پر سوال کرتے ہوئے کہا کہ ایسا امیدوار جس پر 23 مقدمات قائم ہیں اس کے بارے میں کچھ بولیں گے۔