افغانستان میں سیکیورٹی فورسز اور طالبان میں شدید جھڑپیں، 33 جنگجو ہلاک

جھڑپوں میں 20 افغان فوجی بھی ہلاک ہوئے ، ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد کا دعویٰ

اتوار 6 مئی 2018 20:30

کابل(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 6 مئی 2018ء) افغانستان کے صوبے غزنی میں اہم شاہراہ پر کنٹرول حاصل کرنے کیلئے افغان فورسز اور طالبان میں شدید جھڑپیں جاری ، جھڑپوں میں 31 طالبان ہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

صوبائی گورنر کے ترجمان محمد عارف نوری نے کہا کہ طالبان اہم شاہراہ پر کنٹرول کیلیے لڑائی جاری رکھے ہوئے ہیں اور انھوں نے سیکیورٹی فورسز کی متعدد چیک پوسٹوں پر بھی حملے کیے ہیں، امریکی فضائیہ کی مدد سے طالبان پسپا ضرور ہوئے ہیں تاہم اہم شاہراہ ابھی تک شدید نقصان پہنچنے کی وجہ سے بند ہے۔

دریں اثنا صوبہ غزنی میں سڑک کنارے نصب بارودی مواد پھٹنے سے مزید 2 جنگجو جاں بحق ہوگئے، طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے لڑائی کی تصدیق کر دی ہے۔طالبان ترجمان نے دعوی کیا کہ لڑائی میں 10 افغان فوجی اور ایک طالبان جاں بحق ہوا ہے، ضلع اندار میں 10 فوجی اور 3 جنگجو زخمی بھی ہوئے۔