موجودہ دور میں پاکستان میں خواتین میں بے روزگاری کی شرح کم ہوئی ہے‘ منصوبہ بندی کمیشن

ہفتہ 5 مئی 2018 12:12

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ 5 مئی 2018ء)پاکستان میں خواتین میں بے روزگاری کی شرح میں موجودہ دور میں کمی واقع ہوئی ہے تاہم اس کے باوجود ابھی تک اس میں مزید بہتری لانے کے لئے کوششوں کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

پلاننگ کمیشن کے مطابق تعلیم ، صحت، مناسب کام اورسیاسی اور اقتصادی فیصلہ سازی کے عمل میں خواتین کی شرکت پائیدارمعیشت اور معاشرے کیلئے ضروری ہے ۔

2015ء میں اقوام متحدہ کے ترقیاتی ادارے کی ہیومن ڈویلپمنٹ رپورٹ کے مطابق جینڈر ڈویلپمنٹ انڈیکس میں پاکستان 155ممالک میں سے 121ویں نمبر پر تھا تاہم حوصلہ افزا اشارے یہ ہیں کہ وقت کے ساتھ ساتھ لیبرمارکیٹ میں خواتین کی شراکت داری میں اضافہ ہورہا ہے ۔ گذشتہ 15 سال کے دوران اس میں پچاس فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا ہے ۔