پنجاب بھر میں ڈپٹی میئر کو اختیارات کی سمری تاحال منظور نہ کی جا سکی

ہفتہ 5 مئی 2018 18:38

ْلاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ 5 مئی 2018ء) صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت صوبے بھر کے ڈپٹی میئر ز کو اختیارات دینے کی سمری وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں پہنچنے کے باوجود منظوری کی منتظر ہے اور ڈپٹی میئر ز کو اختیارات دینے کے حوالے سے تاحال کوئی بھی نوٹیفکیشن جاری نہیں ہو سکا ہے بتایاگیا ہے کہ ڈپٹی میئرز کو اختیارات کی تجاویز کے میٹنگ منٹس جاری ہونے کے باوجود نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا جا سکا ہے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ دس اپریل کو لوکل کمیشن نے تجاوز تیار کر کے سمری وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کو ارسال کی تھی جو ابھی تک حکام کی توجہ کی منتظر ہے لوکل کمیشن کی تجاویز کے مطابق ڈپٹی میئرزون کا انچارج ہوگا جبکہ 30 لاکھ کی ترقیاتی سکیموں کی زون کی سطح پر ٹینڈرنگ کی جا سکے گی جبکہ منتقل کئے گئے اختیارات میں دس مرلے کے مکان کے نقشے کی منظوری ،تجاوزات ،ترقیاتی سکیموں کی نگرانی ،ٹیکس وصولی ،دکانوں کا کرایہ ،غیر قانونی واک چاکنگ ،مویشی باہر نکالنے ،نالیاں اور گلیاں بنانے کی ذمہ داری بھی ڈپٹی میئر کو دئیے گئے ہیں واضح رہے کہ ڈپٹی میئرز کو اختیارات تفویض کرنے کیلئے لوکل کمیشن کی تجاویز کی کاپی بھی منظر عام پر آگئی ہے۔

متعلقہ عنوان :