جج پرجوتااچھالنے والے شخص کو 18سال 3ماہ قیدکی سزا

ہفتہ 5 مئی 2018 22:16

ملتان۔5 مئی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ 5 مئی 2018ء)انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر1نے سول جج پرجوتاپھینکنے والے ملزم کو18سال تین ماہ کی قید سنادی۔

(جاری ہے)

ملزم نے 20مارچ2018ء کو مقدمے کی سماعت کے دوران سول جج پرجوتااچھالاتھا۔استغاثہ کے مطابق ملزم کو 2لاکھ 51ہزار 5سوروپے جرمانہ بھی کیاگیا۔جرمانہ ادانہ کرنے کی صورت میں اسے مزیدڈیڑھ سال قیدبھگتناہوگی۔ملزم محمدایاز کے خلاف پولیس تھانہ دولت چہلیک نے انسداددہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیاتھا۔