کامونکی میں تہرے قتل کا واقعہ، لے پالک بیٹے نے زمین کے لالچ میں ماں اور دو بہنوں کو قتل کر دیا

ہفتہ 5 مئی 2018 23:48

گوجرانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ 5 مئی 2018ء)کامونکی میں لے پالک بیٹے نے زمین کے لالچ میں ماں اور دو بہنوں کو قتل کر دیا۔ تہرے قتل کا یہ واقعہ کامونکی کے علاقہ موضع گھنیا میں ہفتہ کیر وز پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق کامونکی کے علاقہ موضع گھنیا میں رضیہ نامی خاتون کے لے پالک بیٹے عدیل نے اپنی ماں رضیہ بی بی اور دو بہنوں نذیراں اور خالدہ کو گھر میں سوتے ہوئے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق مقتولہ رضیہ کی عدیل نرینہ اولاد نہ تھا بلکہ شوہرکی وفات کے بعد رضیہ بی بی نے عدیل کو گود میں لیا تھا اور وہ موضع گھنیا میں اپنے لے پالک بیٹے اور دو بیٹوں کے ساتھ رہائش پذیر تھی۔ پولیس ذرائع کے مطابق قاتل ملزم عدیل اپنی منہ بولی ماں اور بیٹیوں کی آٹھ ایکڑ زمین ہتھیانا چاہتا تھا اور اسی لالچ میں ملزم عدیل نے باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت فائرنگ کر کے تینوں کو قتل کر دیا۔ مقامی پولیس نے تہرے قتل کے الزام میں ملزم عدیل کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔ تہرے قتل کی لرزہ خیز واردات سے علاقہ میں خوف و ہراس کی فضا پیدا ہو گئی۔۔

متعلقہ عنوان :