وفاقی پولیس کے سابق انسپکٹراصغر بھٹی کی جانب سے بھتہ اکھٹا کرنے کا انکشاف

سو شل میڈیا پر ویڈیو منظر عام پر آنے کی بعد وفاقی پولیس کی کارکردگی کا پول کھل گیا

اتوار 6 مئی 2018 21:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 6 مئی 2018ء)وفاقی پولیس کے سابق انسپکٹراصغر بھٹی کی جانب سے بھتہ اکھٹا کرنے کا انکشاف، سو شل میڈیا پر ویڈیو منظر عام پر آنے کی بعد وفاقی پولیس کی کارکردگی کا پول کھل گیا اس سے قبل بھی وفاقی پولیس کے ڈی ایس پی چوہدری مجید کی ریٹائرمنٹ کے بعد زمینوں پر قبضے کرنے اور چھڑوانے کی ویڈیو آ چکی جسکا مقدمہ بھی تھانہ لوہی بھیر میں درج ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں وفاقی پولیس کے ایک سابق انسپکٹر اصغر بھٹی جو حال ہی میں ریٹائر ہوئے ہیں کی تھانہ کھنہ کے علاقہ اقبال ٹاو،ْن میں مقامی دکانداروں اور ریڑھی بانوں سے بھتہ وصول کرنے کی ہے ۔مقامی دوکاندار کے مطابق اصغر بھٹی عرصہ دراز سے اقبال ٹاو،ْن اور ضیاء مسجد بھتہ اکٹھا کر رہے ہیں تاہم جب وہ گزشتہ روز بھتہ لینے آئے تو دوکانداروں کو معلوم ہوا کہ وہ اب ریٹائر ہو چکے ہیں جس پر دوکانداروں نے اصغر بھٹی کو بھتہ دینے سے انکار کر دیا جس پر وہ آپے سے باہر ہو گئے اور انہوں نے دھمکیاں دینا شروع کر دیں اور وہ ریڑی بھانوں سے دست گریبان بھی ہو گئے تاہم حسب روایت وفاقی پولیس نے موقح پر پہنچ کر بجائے بھتہ اکھٹا کرنے والے سابق پیٹی بھائی کو گرفتار کرنے کی بجائے الٹا اسے تحفظ فراہم کیا اور مقامی دوکانداروں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں ۔

(جاری ہے)

پولیس کے اس فعل سے ان کی کارکردگی کھل کر سامنے آ رہی ہے جو لمحہ فکریہ سے کم نہیں اگر یہی صورتحال رہی تو اسلام آبد میں رہنے والی شہری پولیس کے ہی خلاف کھرے ہو سکتے ہیں ۔۔۔۔۔(اعجاز چیمہ

متعلقہ عنوان :