پی ٹی آئی کی حکومت میں پاک امریکہ تعلقات کیسے ہوں گے؟ عمران خان نے اشارہ دے دیا

عمران خان کا برسر اقتدار آنے پر آئی ایم ایف سے رابطے کا اشارہ، امریکا سے تعمیری تعلقات کیلئے حقیقت پسندانہ حکمت عملی کو ضروری قرار دیا

اتوار 6 مئی 2018 12:02

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 6 مئی 2018ء) پی ٹی آئی کی حکومت میں پاک امریکہ تعلقات کیسے ہوں گے؟ عمران خان نے اشارہ دے دیا عمران خان کا برسر اقتدار آنے پر آئی ایم ایف سے رابطے کا اشارہ، امریکا سے تعمیری تعلقات کیلئے حقیقت پسندانہ حکمت عملی کو ضروری قرار دیا۔پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کاکہنا ہے کہ وہ اقتدار میں آنے کے بعد آئی ایم ایف سے رابطہ کرنے اور امریکا سے مثبت تعمیری تعلقات پر توجہ دیں گے۔

قومی اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابقعمران خان نے برسر اقتدار آنے کی صورت آئی ایم ایف سے رابطہ کرنے اور امریکا سے مثبت تعمیری تعلقات کی جانب اشارہ کیا ہے۔ اپنے گزشتہ دورہ برطانیہ میں ایک ایکویٹی انوسٹمنٹ کمپنی ایگزوٹکس کیپٹل نے عمران خان کے لیے ایک نجی نشست کا اہتمام کیا جس میں دنیا بھر میں ابھرتی مالی منڈیوں کے بارے میں بین الاقوامی سرمایہ کاروں کر مشورے دئیے تھے۔

(جاری ہے)

اسی اجلاس کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے مالی امور اور اقتصادی پالیسیوں میں معاونت کیلئے آئی ایم ایف کے تعاون کوضروری قرار دیا تھاعمران خان کا کہنا تھا کہ مالی امور اور اقتصادی پالیسیوں میں معاونت کے لیے آئی ایم ایف کا تعاون ضروری ہے۔۔اسکےعلاوہ اس اجلاس میں عمران خان نے پاک امریکہ تعلقات پر بھی بحث کی۔پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے امریکا سے تعمیری تعلقات کیلئے حقیقت پسندانہ حکمت عملی کو ضروری قرار دیا۔

اس کے علاوہ عمران خان نے سی پیک منصوبوں اور چین کی امداد سے دیگر منصوبوں میں عدم شفافیت پر تشویش ظاہر کی۔عمران خان کی طرف سے ایسے ریمارکس حیران کن ہیں۔ایگزوٹکس کیپٹل کی رپورٹ نے بھی عمران خان کے ان ریمارکس کو حیران کن قرار دے دیا۔