حملہ سیکورٹی اداروں کی مکمل ناکامی اور انتخابات کے التو ا کی سازش ہے، علامہ خادم حسین رضوی

اتوار مئی 22:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار مئی ء)تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے امیر شیخ الحدیث علامہ خادم حسین رضوی نے وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال پرحملے کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ افسوسناک واقعہ مکمل طورپرسیکیورٹی اداروں کی ناکامی ثابت کرتاہے۔ جب حکومت ایک وفاقی وزیر کو سیکیورٹی نہیں دیسکتی تو عام عوام کی کی حفاظت کیسے ممکن ہوگی علامہ خادم حسین رضوی نے چیف جسٹس سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ احسن اقبال پرحملے کی عدالتی تحقیقات کی جائیں ۔

(جاری ہے)

احسن اقبال پرحملہ قانون نافذکرنے والے اداروں کی مکمل ناکامی ہے۔ایسے حالات میں جب ملک میں انتخابات کا اعلان ہونے والا ہے وزیرداخلہ پرحملہ پورے ملک کے لیے لمحہ فکریہ ہے اور وزیرداخلہ احسن اقبال پرحملہ انتخابات کے التواکی سازش ہے۔تحریک لبیک پاکستان ملک میں بروقت انتخابات کا انعقاد چاہتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) ایک پرامن سیاسی مذہبی جماعت ہے جوسیاسی جدوجہداورانتخابات کے ذریعے ملک میں شریعت کا نفاذ چاہتی ہے۔ اور ہم کسی بھی قسم کی بدامنی کی حوصلہ افزائی نہیں کرتے۔

Your Thoughts and Comments