پہلی سعودی خاتون کی جاپان میں بطور کمرشل اتاشی تقرری

اتوار 6 مئی 2018 11:50

ریاض۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 6 مئی 2018ء)سعودی عرب کے جاپان میں قائم سفارتخانے میں پہلی سعودی خاتون کی بطور کمرشل اتاشی تقرری کردی گئی۔ سمر بنت مازن صالح پہلی سعودی خاتون ہیں جنہیں اس منصب پر تعینات کیا گیا ہے۔ سبق نیوز کے مطابق وزیر تجارت و سرمایہ کاری ڈاکٹر ماجد عبداللہ القصبی نے سمر بنت مازن کی تقرری کے احکامات جاری کیے۔

(جاری ہے)

سمر مازن نے سٹی یونیورسٹی لندن سے ماس کمیونیکشن میں ماسٹر ز جبکہ امریکا کی ہارورڈ یونیورسٹی سے ایگزیکٹو آپریشنزکی تعلیم مکمل کی ہے،قبل ازیں انہوں نے شارجہ میں امریکی یونیورسٹی سے صحافت میں بی اے کیا اور دیگر متعدد شارٹ کورسسز بھی کیے، وہ انگریزی اور اٹالین زبانوں پر عبور رکھتی ہیں۔ کمرشل اتاشی کے طور پرتعیناتی سے قبل سمر مازن اٹلی میں سعودی سفارت خانے کے کمرشل سیکشن میں اہم عہدے پرخدمات سرانجام دے چکی ہیں۔