گیس لائن اور غزہ میں انسانی امداد پہنچانے والے راستے کوآگ لگانے کا الزام

ٹیلی وژن مناطر میں ساحل کے قریب سیاہ دھواں اٹھا ہوا دیکھا جا سکتا ہے،اسرائیلی حکام کا حماس پر الزام

اتوار 6 مئی 2018 13:10

تل ابیب(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 6 مئی 2018ء)اسرائیل نے الزام عائد کیا ہے کہ حماس نے گیس پائپ لائن اور غزہ میں انسانی امداد پہنچانے والے راستے کو نقصان پہنچانے کے لیے وہاں آگ لگادی،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزارت دفاع کے ایک ترجمان نے گزشتہ روز جاری کیے گئے اپنے ایک بیان میں کہاکہ حماس نے گیس پائپ لائن اور غزہ میں انسانی امداد پہنچانے والے راستے کو نقصان پہنچانے کے لیے وہاں آگ لگادی،اس دھماکے کے بعد ٹیلی وڑن مناطر میں ساحل کے قریب سیاہ دھواں اٹھا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔