سعودی عرب میں چرچ کی تعمیر کا معاہدہ ،پروپیگنڈہ نکلا،مصری کیتھولک کلیسا

ر مکالمے کے انعقاد کو سعودی عرب میں کلیسا بنانے کا معاہد ہ قرار دے دیا گیا،انتظامیہ کی وضاحت

اتوار 6 مئی 2018 13:10

قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 6 مئی 2018ء)مصر کی کیتھولک کلیسا کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں چرچ تعمیر کرنے کا کوئی معاہدہ نہیں ہوا، اس حوالے سے میڈیا میں جاری تاثر غلط اور بے بنیاد ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کیتھولک کلیسا مصر کی جانب سے ایک وضاحتی اعلامیہ جاری کیا گیا جس میںوضاحت کی گئی ہے کہ ویٹی کن سٹی کے بین المذاہب کمیٹی کے سربراہ کی قیادت میں ایک وفد نے سعودی عرب کا دورہ کیا جہاں مختلف موضوعات سمیت کچھ معاملات پر باہمی طور پر دستخط بھی کئے گئے جس کو غلط تاثر دیا گیا اور مکالمے کے انعقاد کو سعودی عرب میں کلیسا بنانے کا معاہد ہ قرار دے دیا گیا ۔

وفد کے دورہ سعودی عرب کا مقصد آسمانی مذاہب کے درمیان مکالمہ تھا، جس میں ثقافتی تبادلے اور باہمی معاملات کے امور پر گفتگو ہوئی۔ دورے کے دوران سعودی عرب میں کلیسا بنانے کا کوئی معاہدہ نہیں ہوا ۔

متعلقہ عنوان :