کمبوڈیا میں زہریلا پانی پینے سے دس افراد ہلاک، 120 بیمار

اتوار 6 مئی 2018 13:50

نوم پنہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 6 مئی 2018ء) کمبوڈیا میں مبینہ طور پر آلودہ پانی پینے کی وجہ سے دس افراد ہلاک جبکہ ایک سو بیس بیمار ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

حکام نے بتایا کہ شبہ ہے کہ اس پانی میں کیڑے مار ادویات کی آمیزش ہو چکی تھی۔ بتایا گیا ہے کہ متاثرہ علاقے سے پانی اور خوارک کے نمونے حاصل کر لیے گئے ہیں اور جلد ہی ان کے تجزیے سے حقیقی وجوہات کا تعین ہو سکے گا۔ کمبوڈیا میں پانی میں زہریلے مواد کی آمیزش کوئی نئی بات نہیں، ماضی میں بھی اس ملک میں اس طرح کے واقعات رونما ہوتے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :