جوہری معاہدے سے امریکہ کی علیحدگی ایران یورپ تعلقات پر اثر انداز نہیں ہو گی ،قبرص

اتوار مئی 20:30

تہران(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار مئی ء) ایران میں تعینات قبرص کے سفیر نے اس بات پر زور دیا ہے کہ جوہری معاہدے سے امریکہ کی علیحدگی ایران اور یورپ کے تعلقات پر کوئی اثرات مرتب نہیں ہوں گے اور اس معاہدہ عالمی برادری کے مفاد میں ہے،جوہری معاہدے سے امریکہ کی علیحدگی ایران اور یورپ کے تعلقات پر کوئی اثرات مرتب نہیں ہوں گییہ بات انہوں نے تہران میں منعقد ہونے والے 31 ویں عالمی کتاب میلے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی.

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عالمی جوہری معاہدہ اسلامی جمہوریہ ایران کے مفاد میں ہے لہذا یورپی یونین کے اراکین اپنے مشترکہ موقف کے ساتھ اس معاہدے کی حمایت کر رہے ہیں.کوزوپیس نے کہا کہ یورپ اس معاہدے پر مشترکہ موقف رکھ کر اس میں ایران کی شمولیت پر اہمیت دیتا ہی.انہوں نے مزید کہا کہ جوہری معاہدہ اسلامی جمہوریہ ایران اور یورپ کے درمیان دوسرے معاہدوں کے لئے اعتماد کی بنیاد ہے جو اس کا احترام کرنا ضروری ہی.انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ کو اس معاہدے سے علیحدہ نہ ہونا چاہیئے اور اس کا ایک فریقی فیصلہ قابل قبول نہیں.انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایران جوہری معاہدے سے ٹرمپ کی ممکنہ علیحدگی کے باوجود دوسرے فریقین اپنے وعدوں پر قائم رہیں گی.

Your Thoughts and Comments