سو نا زیورات کی حد پار کرتے ہوئے پکوان تک پہنچ گیا،نیویارک میں سونے سے بنے چکن ونگز مقبول

اتوار 6 مئی 2018 20:30

نیو یارک (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 6 مئی 2018ء) سو نا زیورات کی حد پار کرتے ہوئے پکوان تک پہنچ گیا جس نے سب کی توجہ حاصل کرلی ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق نیویارک میں اینسورتھ اور جوناتھن چیبھن نامی دو افراد نے مل کر ایسا ریسٹورینٹ کھولا ہے جہاں سونے کے چھڑکا والے چکن ونگز دستیاب ہیں۔

(جاری ہے)

دونوں افراد نے گزشتہ ہفتے چکن ونگز میں نت نیا تجربہ کیا اور کھانے کے شوقین افراد کے سامنے پیش کیا۔

انہوں نے چکن ونگز کو گولڈ مکھن، شہد، کوکونٹ بٹر سے تیار کیا لیکن انوکھی بات یہ ہے کہ اس میں 24 قیراط سونے کا پاڈر چھڑک کر اسے نایاب ڈش کے طور پر پیش کیا گیا۔ان انوکھے چکن ونگز کی قیمت بھی انوکھی رکھی گئی یعنی 10 چکن ونگز کی قیمت 30 ڈالر ہے جو پاکستانی روپوں میں تقریبا ساڑھے 3 ہزار روپے بنتی ہے۔سونے کے چھڑکا ئو والے چکن ونگز کو کھانے پینے کے شوقین افراد کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :