صدر گوگیرہ‘باپ نے مبینہ طور پر حقیقی دس سالہ بیٹی کوجنسی درندگی کا نشانہ بنا ڈالا

اتوار 6 مئی 2018 20:20

صدر گوگیرہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 6 مئی 2018ء)زمین پھٹی نہ آسمان گرا بدبخت باپ نے مبینہ طور پر حقیقی دس سالہ بیٹی کوجنسی درندگی کا نشانہ بنا ڈالا بیوی کی مدعیت میں بیٹی سے زیادتی کا مقدمہ ملزم باپ کے خلاف درج ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اختر ٹائون حویلی لکھا کی رہائشی خاتون زینب نے تھانہ حویلی لکھا پولیس کو درخواست دی کہ اس کا خاوند زبیر سلطان فیملی لاہور میں رہائش پذیر تھے گزشتہ ماہ حویلی شفٹ ہوئے تھے گزشتہ رات اس کے خاوند زبیر سلطان نے مبینہ طور پر نیند والی گولیاں کھانے میں ملا کر کھلا دیں اور رات کو دس سالہ بیٹی رمشاء کو اپنی جنسی درندگی کا نشانہ بنا ڈالا پولیس نے بیٹی سے جنسی درندگی کامقدمہ اس کے حقیقی باپ کے خلاف بچی کی ماں کی مدعیت میں درج کرتے ہوئے ملزم باپ کو گرفتار کر لیا گیا پولیس کی ابتدائی تحقیقات میں ملزم باپ نے کہا کے اس نے اپنی بیٹی سے جنسی درندگی نہیں کی یہ اس پر الزام لگایا گیا ہے تاہم پولیس کے مطابق بچی کا ڈی این اے ٹسٹ بھی کروایا جائے گا جس کے بعد اصل حقائق سامنے آئیں گے ۔

متعلقہ عنوان :