پی آئی اے طیاروں کی کلر اسکیم اور لوگو کی تبدیلی کا معاملہ موخر کر دیا گیا

قومی ائیرلائن کی خراب مالی حالت کے باعث طیاروں کی دم اور دیگر حصوں کی کلر اسکیم اور لوگو کی تبدیلی کے منصوبے کو موخر کردیا گیا

پیر 7 مئی 2018 20:58

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 7 مئی 2018ء) پی آئی اے طیاروں کی کلر اسکیم اور لوگو کی تبدیلی کا معاملہ موخر کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بدترین مالی خسارے اور بدحالی کا شکار قومی ائیرلائن پی آئی اے کی حالت میں بہترین لانے کیلئے انتظامیہ نے پچھلے کچھ عرصے میں کئی کوششیں کیں۔ اس سلسلے میں پی آئی اے کی انتظامیہ نے طیاروں کی کلر اسکیل تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

جبکہ انتظامیہ نے پی آئی اے کا لوگو بھی تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ تاہم اب ذرائع کے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق پی آئی اے کی انتظامیہ طیاروں کی کلر اسکیم اور لوگو کی تبدیلی کا فیصلہ واپس لینے پر مجبور ہوگئی ہے۔ پی آئی اے طیاروں کی کلر اسکیم اور لوگو کی تبدیلی کا عمل جلد شروع کردیا جانا تھا، تاہم اب قومی ائیرلائن کی خراب مالی حالت کے باعث طیاروں کی دم اور دیگر حصوں کی کلر اسکیم کی تبدیلی کے منصوبے کو موخر کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

کچھ ہفتے قبل پی آئی اے نے طیاروں کے لوگو اور کلر اسکیم کی تبدیلی کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر جاری کر دی تھیں۔ پہلے مرحلے میں پی آئی اے کے بوئنگ 777 طیاروں کی دم پر بنے لوگو اور جہاز کے دیگر حصوں کی کلر اسکیم تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ اس سلسلے میں کچھ طیارے لوگو اور کلر اسکیم کی تبدیلی کیلئے کراچی انجینیرنگ بھیج بھی دیے گئے تھے۔

پی آئی اے کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 4 طیاروں کی دم اورکلراسکیم تبدیلی کی منظوری دی تھی ۔ تاہم پیر کے روز کراچی انجینیرنگ میں موجود بوئنگ 777 طیارہ کلراسکیم تبدیلی بغیر پرواز کیلیے روانہ کر دیا گیا۔ سفید بوئنگ کو لاہور کی پرواز316 پر روانہ کیا گیا۔ پی آئی اے کے ترجمان کی جانب سے اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ 4 طیاروں کی کلر اسکیم اور دم کی تبدیلی پر 2 لاکھ ڈالرز اخراجات ہوں گے۔ طیاروں کی کلراسکیم اور لوگو کی تبدیلی کا عمل مرحلہ وار مکمل کیا جائے گا۔