احسن اقبال کے بعد ایک اور ن لیگی وزیر پر حملے کا خدشے

صوبائی وزیر قانون راناثناء اللہ خاں کی سکیورٹی میں اضافہ کر دیا گیا

پیر مئی 23:36

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر مئی ء) صوبائی وزیر قانون راناثناء اللہ خاں کی سکیورٹی میں مزید اضافہ کردیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نارووال میں وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پر ہونے والے قاتلانہ حملے کے بعد ن لیگ کے دیگر رہنماوں اور وزراء کی جانوں کیلئے خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔ احسن اقبال پر حملے کی وجہ سے اب صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ خاں کی سکیورٹی میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے۔ رانا ثناء اللہ کی سیکورٹی پرتعینات اہلکاروں کی تعداد 10سے بڑھا کر 15کردی گئی ہے ۔ جبکہ صوبائی وزیر کو سخت سے سخت سیکورتی حصار میں رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Your Thoughts and Comments