لاہور ہائیکورٹ نے حافظ سعیدسے واپس لی جانے والے سکیورٹی کو بحال کر دیا

پیر 7 مئی 2018 23:43

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 7 مئی 2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے حافظ سعید سے حکومت کے سکیورٹی واپس لینے کے خلاف درخواست پر درخواست گزار وکیل اے کے ڈوگر کے بیان کی روشنی میں درخواست نمٹا دی ۔

(جاری ہے)

حافظ سعید سے لی جانے والے سکیورٹی کو بحال کر دیا گیا ہے، شکایت دور ہونے پر ہائیکورٹ میں دائر درخواست غیر موثر ہو گئی ہے، درخواست حافظ سعید نے ایڈووکیٹ اے کے ڈوگر کی وساطت سے دائر کی تھی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ سپریم کورٹ نے وی آئی پیز سے غیر ضروری سکیورٹی واپس لینے کا حکم دیا ۔ چیف جسٹس پاکستان نے سکیورٹی رسک والے افراد کو سکیورٹی فراہم کرنے کا حکم دیا۔ حافظ سعید کی زندگی کو شدید خطرات لاحق ہیں، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت سپریم کورٹ فیصلے کی روشنی میں حافظ سعید کو سکیورٹی فراہم کرنے کا حکم دے ۔