نیب کا نواز شریف کیخلاف 4.9 بلین ڈالر منی لانڈرنگ کے ذریعے بھارت بھجوانے کی جانچ پڑتال کا حکم

منگل 8 مئی 2018 19:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 8 مئی 2018ء) قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال نے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف اور دیگر کے خلاف مبینہ طور پر بھارت 4.9 بلین ڈالر کی رقم منی لانڈرنگ کے ذریعے بھجوانے کی میڈیا رپورٹ کا نوٹس لیتے ہوئے شکایت کی جانچ پڑتال کا حکم دیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ حقیقت ورلڈ بینک کی مائیگریشن اینڈ ریمنٹس بک 2016 میں موجود ہے۔ بھارتی حکومت کے سرکاری خزانہ میں 4.9 بلین ڈالر کی خطیر رقم منی لانڈرنگ کے ذریعے بھجوانے سے بھارتی حکومت کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ گئے جس کا نقصان پاکستان کو اٹھانا پڑا۔