امریکی پولیس نے ماں پر تشدد کے الزام میں دوسعودی لڑکیوں کو گرفتار کر لیا

پیر 7 مئی 2018 11:00

ریاض۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 7 مئی 2018ء)امریکی پولیس نے 5سال اور 7ماہ کی دو سعودی بچیوں کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ سعودی اخبار کے مطابق ریاض میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پولیس ترجمان باسم الشریف نے بتایا کہ امریکا میں مقیم سعودی ماں نے اپنی دونوں بچیوں کو مقامی پولیس کے حوالے کردیا ہے۔ بچیوں کے والد کو گزشتہ ہفتے ماں پر تشدد کی بناء پر گرفتار کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

عدالتی ریکارڈ کے مطابق میاں بیوی کے درمیان گزشتہ ہفتے گھر میں جھگڑا ہوا تھا جس کے دوران شوہر نے بیوی کے چہرے اور گردن پر وار کئے تھے۔ پولیس افسر کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون نے علاج کرانے سے انکار کردیا تھا جس کے بعد پولیس نے ملزم کو ضمانت کے بغیر رہا کردیا ۔پولیس نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ماں باپ بچیوں کو سعودی عرب بھجوادیں گے۔ اس تناظر میں عدالت نے بچیوں کو احتیاطی تدبیر کے طور پر پولیس تحویل میں رکھنے کا حکم جاری کردیا ہے۔